بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی گئی۔

ریفرنس کی سماعت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جگہ لینے والے نئے جج نے کرنی تھی تاہم فاضل عدالت کےنئےتعینات جج ناصرجاویدرانانےتاحال چارج نہیں سنبھالا۔

ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

گزشتہ سماعتوں پربھی جج محمدبشیرکی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز احتساب عدالت میں نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔