بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف چاند پرحکومت بنانے جا رہی،وہاں ان کودیکھیں گے،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چاند پر حکومت بنانے جا رہی ہے۔وہاں ہم ان کی حکومت دیکھیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں15سال سے جس عمران خان کو جانتا ہوں، عمران خان ہی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی ہی عمران خان ہیں۔عمرایوب میرے دوست اچھے انسان ہیں ، لیکن ماضی نہ بھولیں۔اچھا ہوتاعلی محمد خان جیسے انسان کا نام وزیراعظم کے لیے آنا چاہیے تھا۔ دکھ کی بات یہ پھر سے گنڈاپور کو نامزد کر کے آپ نے اشارہ دیدیاکہ محاذ آرائی ،لڑائی،جھگڑے، مولاجٹ کی سیاست کرینگے جو پاکستان،پی ٹی آئی اور خود عمران خان کیلئے بھی بہترنہیں۔

انہوں نے کہا کہ گنڈا پور جب سی ایم بن جائینگے تو ایک پولیس ان کی پروٹیکشن کے لیے کھڑی ہوگی، ایک پولیس انہیں ایز وانٹڈ لینے آئیگی۔ پھر اس کی بیک اپ میں رینجرز اور ایف سی ہوتی ہے تو کلیش ہوگا،خون بہے گا۔جمہوریت کا، پاکستان کا اور آپ کی اپنی سیاست کا بھی بہت نقصان ہوگیا۔
اپنے بیان میں فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ مزیدار بات یہ ہے کہ مولانا اپوزیشن میں ہوں گے، پیچھے اس کے پی ٹی آئی ہوگی۔یہ بھی قیامت کی نشانی ہے۔اللہٰ کا معجزہ ہو گیا توحکومت سال، ڈیڑھ سال، پونے دو سال چلے گی۔ن لیگ کی پاورپالیٹکس کا آخری اقتدارہے وہ پنجاب کی ایم کیو ایم ٹو بنے گی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب آپ مولانا صاحب کے پاس چلے گئے، جن کو آپ کافر،ڈیزل، ڈیزل کہتے تھے۔ وہ بھی ڈیزل ہو گئے جب سے وہ پی ٹی آئی کے فولڈ میں آئے ہیں۔ وہ ان کو کہتے ہیں ناچنے گانے والے یہودی، تو یہ سیاسی قیامت کی نشانی ہے۔ تو جب آپ اس حد تک گر سکتے تھے، تو پھر آپ نے اصولوں کی سیاست تو کی نہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کا رویہ نرم ہونے کی یہ وجہ نہیں ۔مولانا صاحب کو کہا گیا تھاکہ مری میں سیاسی گاڑی رک گئی۔ انہوں نے کہا میں فائدہ اٹھاؤں گا۔اب انہوں نے کہا کہ پچاس روپے لواور اپوزیشن میں بیٹھو۔ پی ٹی آئی کو سسٹم کے اندر آکر سسٹم کو ٹھیک کرنا چاہیے۔ 9مئی کے اندر اگر سی ایم گنڈاپور آ رہے ہیں تو پھر آپ باقیوں کو کیسے روکیں گے۔ میرا پہلا سوال ہے عدالت ضمانت دے رہی ہے، کلیئرنس تو نہیں دے رہی نہ، ٹرائل ہونا توضروری ہے۔