بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیر قانونی گرفتاریوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کا ایم پی او آرڈر کرنے پر ڈی سی اسلام آباد، صدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز ملک جمیل ظفر، سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) فاروق امجد بٹر بھی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔