بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 حکومت سازی: ایم کیو ایم کے ن لیگ سے مطالبات سامنے آگئے

 

وفاق میں حکومت سازی کیلئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مسلم لیگ (ن) سے مطالبات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق تین مطالبات قانونی سازی سے متعلق اور دیگر سیاسی نوعیت کے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ این ایف سی کی رقم صوبوں کی بجائے مقامی حکومتوں کو براہ راست دی جائے، مقامی حکومتوں کاتسلسل ہو جہاں ایسا نہ ہو وہاں عام انتخابات کو روکا جائے اور کوٹہ سسٹم پر ملک بھر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے جبکہ تینوں معاملات پر قانونی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایم کیوایم نے سندھ کیلئے گورنرشپ اور وزارتوں سے متعلق بھی مطالبات کیےہیں۔
ن لیگ نے جواب دیا کہ پیپلزپارٹی سےمذاکرات کی کامیابی پر ان مطالبات پرفیصلہ ہوسکے گا۔
خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔