اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ معاملات جلدطے پاجائیں گے، یہ شرائط منوانے یا مسلط کرنے کا وقت نہیں،ہم نہیں چاہتے کہ نظام ڈی ریل ہو۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ دو جماعتیں جب بیٹھتی ہیں تو یکطرفہ شرائط نہیں ہوتیں، بلاول نےجوشرائط والی بات کی وہ ان کی خواہش ہوسکتی ہے، ہماری ایک مجبوری ضرورہے کہ نظام ڈی ریل نہ ہو ،ہم نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ ٹوٹے،ہم بارکیننگ نہیں کررہے،ہم سرنڈرکررہے ہیں تاکہ نظام بچ جائے۔انہوںنے کہاکہ جس دن قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگااس دن بڑی جماعت کون ہے اس کا تعین ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہوسکتاہے کہ پی ٹی آئی کے چار،پانچ اراکین اپنے حلف نامے سے مکرجائیں،
نہیں چاہتے نظام ڈی ریل ہو،یہ شرائط منوانے یا مسلط کرنے کا وقت نہیں،عرفان صدیقی








