بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوامی خدمت کی اپنی روشن روایت قائم رکھیں گے،مریم نواز

لاہور(ممتازنیوز)نامزد وزیرعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ پارٹی قائد جناب محمد موازشریف‘ پارٹی صدر جناب شہباز شریف اور جماعت کے تمام اکابرین کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پارٹی قائد جناب نوازشریف اور صدر جناب شہبازشریف کے زیرِ سایہ‘ اُن کی رہنمائی اور تجربے کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اُن کی پنجاب کو ترقی دینے کی سوچ پر عمل کریں گے۔
بدھ کومسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پاکستان خاص طور پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے قائد جناب محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر الیکشن میں کامیاب کیا۔
مریم نوازنے کہاکہ پارٹی قائد محمد موازشریف‘ پارٹی صدر شہباز شریف اور جماعت کے تمام اکابرین کا شکریہ ادا کرتی ہوںپارٹی قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کے زیرِ سایہ‘ اُن کی رہنمائی اور تجربے کو ساتھ لے کر چلیں گےنواز شریف اور شہباز شریف کی پنجاب کو ترقی دینے کی سوچ پر عمل کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اور جماعت کی سطح پر ہم نے اپنی ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا ہے۔ MPAs میرے بازو اور طاقت ہوں گے۔ پنجاب کے 297 حلقے میرے لیے ڈسٹرکٹ ہوں گے ہیلتھ‘ ایجوکیشن انفراسٹرکچر‘لاء اینڈ آرڈر زراعت‘ آئی ٹی وغیرہ سب پر مساوی تقسیم ہو گی ہر حلقہ ہر ڈسٹرکٹ ہر یونین کونسل ہر ڈویژن ماڈل ہونا چاہئے کوئی دوسرے سے کم نہیں ہونا چاہئے اور یہ آپ کی ذمہ داری ہونی چاہئے۔
مریم نواز کاکہناتھاکہ پاکستان خاص طور پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے قائد محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر الیکشن میں کامیاب کیاعوامی خدمت کی اپنی روشن روایت قائم رکھیں گے ایک نئے جذبے، عزم اور خلوص کے ساتھ خدمت کے سفر کا آغاز کر رہے ہیںحکومت اور جماعت کی سطح پر ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا ہےایم پی ایز میرے دست و بازو اور قوت ہوں گے، انشاء اللہ پنجاب کے 297 حلقے میرے لیے ڈسٹرکٹ ہوں گے صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، امن و امان، زراعت‘ آئی ٹی کے شعبوں میں وسائل کی مساوی انداز میں تقسیم ہو گی ہر حلقہ ہر ڈسٹرکٹ ہر یونین کونسل ہر ڈویژن ماڈل ہونا چاہیے کوئی علاقہ دوسرے سے کم نہیں ہونا چاہئے، یہ آپ کی ذمہ داری ہونی چاہیے