بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 مریم نواز ’’بزدارٹو‘‘ ڈار کے وزیرخزانہ بننے سے مزیدتباہی آئے گی، فیصل واوڈا

اسلام آباد: سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو’’بزدارٹو‘‘ کاخطاب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب پانڈاسروس سے سرٹیفکیٹ گھر گھر پہنچیں گے،  میاں صاحب قدم بڑھاؤ ،کوئی آپ کے ساتھ نہیں، اسحق ڈار کے وزیرخزانہ بننے سے مزیدتباہی آئے گی، معجزہ بھی ہوگیاتو حکومت دوسال سے زیادہ نہیں چلے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ چھ سے سات دن میں حکومت سازی کا معاملہ طے ہو جائے گا، سب کو جمہوری مزہ لینا تھا سب کو مزہ لینے کا شوق تھا، آئین اور قانون کے تحت جمہوریت اور ایکسپائرڈ لیڈروں کا مزہ لے لیا، قوم نے آپ کو بتا دیا آپ کدھر کھڑے ہیں آپ کی اوقات کیا ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاسی اور جمہوری طور پر ڈیڈ ہیں اور حالات کی وجہ سے لاک بھی ہیں، حکومت بنائیں گے مزے بھی لیں گے اور اقتدار کو نوچیں گے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس بار چیئرمین سینیٹ ایک بڑے عہدے سے ہی آئیں گے جو نیوٹرل ہوں گے، نیا آنے والا بڑے عہدے سے اتر کر چیئرمین سینیٹ بنے گا۔
سابق سینیٹر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے صورتحال دلچسپ ہے 2 لوگ دوڑ میں ہیں، سرفراز بگٹی اور ایک اور دوست دوڑ میں کبھی کبھی پیچھے ہو جاتے ہیں، آج کی تاریخ میں وزیر اعلیٰ کیلئے ثنا اللہ زہری کا ایک قدم آگے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے وسیع تر مفاد اور جمہوریت کیلیے ہر وقت حاضر ہوتی ہے، اس کو یہ بھی نہیں پتا تھا شہد کی طرح بھر کر آئے گی مکھیاں چپک جائیں گی، کنگر میکر جہاں آزاد ہیں وہاں پیپلز پارٹی بھی ہے، (ن) لیگ پنجاب کی ایم کیو ایم 2 بن گئی ہے اور اس کا آخری اقتدار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی وزارتوں میں آگئی تو 2 سال جمہوریت کے مزے لے لیں، اس بار مزہ ایسا یاد رہے گا کہ ساری زندگی اس کے ٹھیکیدار بھی یاد رکھیں گے، ایسا مزہ ہوگا کہ آئین و جمہوریت کے ٹھیکیدار ساری عمر یاد رکھیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے دن سے کہتا آیا ہوں آج پھر کہہ رہا ہوں نتیجہ تباہی نکلے گا۔