بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ و عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم و عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔