بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نومنتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس کب ہوگا؟  سمری تیار

نومنتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا، اجلاس بلانے کے لئے وزارت پارلیمانی امور نے سمری تیار کرلی ، اجلاس کے پہلے روز ہی نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، اجلاس کے دوسرے دن وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، اجلاس کےتیسرے روز وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔

اجلاس بلانے کی سمری پر مرتضیٰ سولنگی نے دستخط کردیے ، نومنتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 27 یا 28 فروری کو بلائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے تین مختلف تاریخوں کے ساتھ سمری تیار کی گئی ، جیسے ہی تاریخ فائنل ہوگی سمری ایوان صدر بھجوا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک بلایا جانا لازم ہے، اجلاس سےمتعلق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کسی بھی وقت اجلاس کے انعقاد کیلئے تیار ہے، قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس تین دن چلایا جائے گا۔

پہلےاجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، اجلاس کے پہلے روز ہی اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، اجلاس کے دوسرے دن وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، اجلاس کےتیسرے روز وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔