اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ ‘ چیئرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند ‘ اور ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کے متعلقہ حکام کی کاوشوں سے این ایچ ایف اور ڈی ایچ اے اسلام آباد کے مابین تمام تعمیراتی معاملات طے پا گئے جن کی رو سے دونوں ہاوسنگ سوسائٹیاں مستقبل میں رہائشی سہولتوں کے حوالہ سے جڑواں ہاوسنگ سو سائٹیوں کے طور پر اجاگر ہوں گی۔ اس سلسلے میں این ایچ ایف اور ڈی ایچ اے کے درمیان ایک اشتراکی معاہدہ پر باضابطہ دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ ‘ چیئرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند اور دونوں اداروں کے اعلی حکام موجود تھے۔ دونوں سوسائٹیاں رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک دوسرے کو مناسب راستے مہیا کریں گی۔ جبکہ ایک دوسرے کے شاہراتی راستوں اور پلوں کو بھی استعمال میں لا سکیں گی۔ تعمیری عمل میں دونوں ہاوسنگ سوسائٹیوں کو ایک دوسرے کی بھرپور معاونت حاصل رہے گی۔
این ایچ ایف اور ڈی ایچ اے اسلام آباد کے مابین تمام تعمیراتی معاملات طے پا گئے








