بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے محسن نقوی کی الوادعی ملاقات

اسلام آباد: نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ سید محسن نقوی نے الوادعی ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِاعلیٰ پنجاب نے وزیرِاعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام کیے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔  انوارالحق کاکڑ نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی قلیل مدت میں پنجاب کے ہر شعبے بالخصوص صحت، تعلیم اور مواصلاتی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔