اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوئی پالیسی نظرنہیں آرہی،ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا ،مارکیٹ میں اس وقت بے یقینی کی صورت حال ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ موجودہ حکومت کنفیوژن کا شکار ہےان پر آئی ایم ایف کا دباؤہے،ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں انہیںکچھ سمجھ نہیں آرہا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے آئی ایم ایف سے کبھی نہیں کہاکہ سبسڈی ختم کریں گے، سبسڈی اس لئے دی تھی کہ وعوام پر بوجھ نہ پڑے ،سبسڈی کے لئے پہلے فنڈنگ کا انتظام کیا تھا ،یہ اپوزیشن میں نہیں بیٹھے اب حکومت چلاکر دکھائیں،ان کے فیصلے کی وجہ سے دیکھئے گا کل روپیہ پر کتنا دباؤپڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ ان کو میں بتا چکاہوں کہ پیسے کہاں سے نکالنے ہیں، 486ارب کی تفصیلات میں کتنی بار دے چکا ہوں ،میرے خیال میں ان کو اپنی عینک کے شیشے بدلنے کی ضرورت ہے ۔شوکت ترین نے کہاکہ مارکیٹ میں اس وقت بے یقینی کی صورت حال ہے ،صورتحال یہی رہی تو شرح سود مزید بڑھے گی۔
موجودہ حکومت کی کوئی پالیسی نظرنہیں آرہی،ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں ،شوکت ترین








