بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ الیکشن سے قبل صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاق سمیت صوبوں میں حکومت سازی کے معاملات فائنل ہونے کے بعدسینیٹ الیکشن سے قبل صدارتی الیکشن کرانے کا فیصلہ،نئے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے 8 مارچ کی تجویز دی گئی ہے۔

اسمبلیوں کی حلف برداری کے بعد فوری طور پرصدارتی انتخاب ہوگا۔آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہونگے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب 8مارچ تک کرلیا جائے گا۔

صدارتی الیکشن کا حلقہ انتخاب سینٹ‘ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں ہوں گی۔