بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یونان کے حکام نے 40 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

یونان کے حکام نے سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے پر پاکستانیوں سمیت بہت سے غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنا شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین کارروائی میں 40 پاکستانیوں اور جارجیا کے 10 شہریوں کو سیاسی پناہ کی درخواستیں اور ان سے متعلق اپیلیں مسترد ہونے پر یونان سے نکال دیا گیا۔

واضح رہے کہ یورپ کے متعدد ممالک سے حال ہی میں ہزاروں تارکین وطن کو نکالا گیا ہے۔ بعض ممالک میں اس حوالے سے انتہائی سخت پالیسی اپنائی گئی ہے۔ شمالی افریقا سے پہنچنے والوں کو فرانس اور چند دوسرے ممالک میں قدرے آسانی سے سیاسی پناہ مل جایا کرتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہے۔

یوکرین کی جنگ کے بعد یورپی نسل کے پناہ گزینوں کی آمد بڑھنے سے دیگر خطوں اور نسلوں کے لوگوں کے لیے یورپ کی زمین تنگ ہوتی جارہی ہے۔ فرانس، جرمنی اور یونان میں اس حوالے سے پالیسی تبدیل ہوچکی ہے۔

غیر یورپی نسلوں کے لوگوں کے لیے یورپ بھر میں نفرت کی لہر بھی جاری ہے۔ مشرقی یورپ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے باعث مغربی یورپ کے ممالک پر پناہ گزینوں کے حوالے سے بڑھتا ہوا دباؤ ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا سے آنے والوں کا خیرمقدم نہیں کیا جارہا۔