بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ق لیگ پہلے سے مزید فعال ہوئی،مصطفیٰ ملک

لاہور(ممتازنیوز)مسلم لیگ ق نے پنجاب میں اپنی صوبائی نشستوں کی تعداد برقرار رکھی ،مسلم لیگ ق ایک مرتبہ پھر 10 نشستوں کیساتھ پنجاب اسمبلی میں بیٹھے گی ،2018ء کے انتخابات کے بعد بھی تعداد 10 تھی جو 2024ء میں برقرار رہی

ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک نے اسے چوہدری شجاعت کے سیاسی تدبر اور مستقل مزاجی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے 2024ء کا الیکشن اپنے انتخابی نشان کیساتھ بغیر کسی اتحاد کے لڑا اور کامیاب ہوئے، چوہدری شجاعت نے بتا دیا کہ وہ پیرانہ سالی کے باوجود عزم و حوصلے کیساتھ آج بھی سیاست کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں۔مسلم لیگ ق کی تاشفین صفدر مرالہ اور سلمی ہاشمی خواتین کی مخصوص نشستوں پر اراکین پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں ،پنجاب میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کی تعداد 10 ہوچکی ہے،چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی پہلے سے مزید فعال ہوئی، کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بغیر ق لیگ نے بہترین نتائج دیے ۔

چوہدری سالک کے سوا 9 منتخب ممبران پنجاب اسمبلی کا حلف لیں گے،چوہدری سالک حسین صوبائی نشست چھوڑ دینگے، چوہدری سالک حسین قومی اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے،مسلم لیگ ق عوامی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کرے گی، پییلز پارٹی اور ن لیگ کا اشتراک اقتدار کا فارمولہ خوش آئند ہے جمہوری نظام کو چلانے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مشترکہ اہداف مقرر کرنے چاہیئں۔