اسلام آباد(ممتازنیوز ) ترجمان قومی اسمبلی نے کہاکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کے لیے قائم فیسیلی ٹیشن سینٹر میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری،ہے،فیسیلی ٹیشن سینٹر قومی اسمبلی کی کمیٹی روم نمبر 2 میں قائم کیا گیا ہے، اب تک 68 نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی نے اپنی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کیا ہے،نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی سے فیسیلی ٹیشن سینٹر میں تشریف لا کر اپنی رجسٹریشن سمیت دیگر ضروری دستاویزات کو مکمل کروانے کی درخواست ہے،فیسیلی ٹیشن سینٹر بروز ہفتہ اور اتوار کو بھی صبح دس بجے سے سہ پہر 3 بجے تک معزز ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن، کارڈ اور فوٹو بنانے کے لیے کھلا رہے گا، ترجمان کے مطابق جن نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن نہیں ہوئی ان سے فیسیلی ٹیشن سینٹر میں تشریف لا کر رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کی درخواست ہے، فیسیلی ٹیشن سینٹر میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کے علاؤہ کارڈز اور دیگر ضروری دستاویزات کے لیے فوٹو بنائے جا رہے ہیں، واضح رہے کہ 16 قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل معزز نو منتخب ممبران قومی اسمبلی کے اسمبلی کارڈ سمیت دیگر ضروری دستاویزات کا مکمل ہونا ضروری ہے،نو منتخب معزز ممبران سے ممکنہ رش کے باعث پیش آنے والی دشواری سے بچنے کیلئے فیسیلی ٹیشن میں بروقت تشریف لاکر اپنی رجسٹریشن مکمل کرانے کی درخواست ہے،نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی رجسٹریشن کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب ممبران کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری








