بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلز پارٹی نے یوسف گیلانی سمیت 3 سینیٹرز کو اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے سے روک دیا

اسلام آباد:پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سمیت 3 منتخب اراکین اسمبلی کو حلف اٹھانے سے روک دیا۔

پیپلزپارٹی کے 3 سینیٹرز عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اسمبلی رکنیت کا حلف ابھی نہیں اٹھائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے 3 سینیٹرز کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے سے روک دیا۔

پیپلزپارٹی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو فی الحال رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے سے روکا ہے جبکہ سینیٹر نثار احمد کھوڑو اور سینیٹر جام مہتاب ڈہر کو بھی سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے سے بھی روک دیا ہے۔
پیپلزپارٹی قیادت نے یہ فیصلہ سینیٹ انتخابات میں عددی اکثریت برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔