راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) 720 میگاواٹ کے کیروٹ پن بجلی گھر سے قومی گرڈ کوسستی اور شفاف بجلی کی ترسیل شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت مکمل کئے گئے 720 میگاواٹ کیروٹ ہائیڈروپاور نے اتوار سے نیشنل گرڈ کو سستی اور ماحول دوست بجلی دینا شروع کر دی ہے ۔ یہ پراجیکٹ 50 سال تک 6 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کرے گا ۔
720 میگاواٹ کے کیروٹ پن بجلی گھر سے قومی گرڈ کو بجلی کی ترسیل شروع








