بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طلبہ پاکستان کامستقبل اورقومی سرمایہ ہیں ،نواز شریف

لاہور(ممتازنیوز )سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہاکہ آج اس پروقار تقریب میں شرکت پردلی خوشی محسوس ہورہی ہے ،طلبہ کے والدین اوران کی کامیابیوں میں برابر کے شریک ہیں ،شریف میڈیکل کالج برسوں پہلے لگایاگیاپوداآج تناوردرخت بن چکاہے ،والدین نے اپنی خواہشات پس پشت ڈال کربچوں کوتعلیم دلوائی ،وہ شخص کامیاب نہیں ہوتاجس پرناکامی کاخوف کامیابی سے زیادہ ہو،شریف میڈیکل کالج میں سفارش کلچرنہیں ،کامیاب ہونے والے طلبہ کومبارکباد پیش کرتاہوں ،ہفتہ کوشریف میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ شریف میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان کامستقبل ہیں ،شریف میڈیکل کالج میں داخلےکے لیے100فیصد میرٹ پالیسی ہے ،شریف میڈیکل کالج میں میرٹ کی بنیاد پرتعلیم دی جاتی ہے ۔