بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکٹرکاپیشہ مسیحائی ،یقین ہے آپ عملی میدان میں جاکردکھی انسانیت کی خدمت کریں گے،شہباز شریف

لاہور(ممتازنیوز )نامزد وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کےصدر میاں شہباز شریف نے کہاکہ والدین کی تربیت کانتیجہ ہے کہ طلبہ آج اس مقام پرپہنچے ،طلبہ کایہ پیش لوگوں کی خدمت کرتاہے ،کامیاب ہونے والے طلبہ کومبارکباد پیش کرتاہوں ،طلبہ کی کامیابی اساتذہ کی محنت اوروالدین کی دعائوں کانتیجہ ہے ،یقین ہے آپ عملی میدان میں جاکردکھی انسانیت کی خدمت کریں گے ،ہفتہ کوشریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اینڈ شریف کالج اورنرسنگ کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ امیدہے طلبہ بلاامتیاز پاکستان کی خدمت کریں گے ،آج اللہ تعالیٰ نے آپ کومنفرد مقام دلوایاہے ،آپ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے تمام ترتوانیاں صرف کریں گے ،ڈاکٹرکاپیشہ مسیحائی کاہے امیدہے آپ جانفشانی سے کام کریں گے ۔