قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ حقیقی آزادی مارچ سے مجھے دور کرنے کہ سازش کی جارہی ہے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، اگر مجھے، میری فیملی کے کسی فرد یا پارٹی کے ساتھی کو جانی نقصان پہنچایا گیا تو اس کے ذمہ داری آصف علی زرداری، بلاول زرداری، مراد علی شاہ اور ان کی حکومت پر ہوگی۔
میری جان کو خطرہ ہے، حلیم عادل شیخ








