بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی وزیراعظم غوطہ خوری کا لباس پہن کر زیرآب مندر میں پوجا کرنے پہنچ گئے

 

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پوجا کرنے کیلئے سمندر کی گہرائیوں میں اتر گئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نریندر مودی نے گجرات کے شہر دوارکا میں سمندر کے اندر اس جگہ پر پوجا کی جہاں ”دوارکا نگری“ نامی غرق آب قدیم شہر ہے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس تجربے نے مجھے ہندوستان کی روحانی اور تاریخی جڑوں سے ایک نادر اور گہرا تعلق پیش کیا۔
وزیراعظم مودی نے زیر آب شہر دوارکا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ اپنے ساتھ مور کے پروں کو بھی لے کر گئے کو انہوں نے سمندر میں مندر میں پیش کیے۔
انہوں نے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا، ’غرق آب دوارکا شہر میں پراتھنا کرنا ایک بہت ہی شاندار تجربہ تھا۔ میں نے روحانی شان اور ابدی عقیدت کے ایک قدیم دور سے جڑا ہوا محسوس کیا۔