اسلام آباد(ممتازنیوز) سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ سب کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرناہوں گے، اگر آپ فیصلے نہیں کرسکتے ،آگے نہیں چل سکتے تو حکومت بھی نہ بنائیں ، نیب کو ختم نہیں کریں گے تو ملک نہیں چلے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے شاہدخاقان نے کہاکہ اگرآگے چلنا ہے تو تفریق ختم کریں ،سب ایک پیج پر آئیں۔انہوں نے کہاکہ اگرنیب کا ادارہ رہے گا تو کوئی افسرکام نہیں کرے گا ،۔انہوں نے کہاکہ الیکشن مہم میں کسی جماعت نے ملک کے مسائل پربات نہیں کی، تحریک انصاف نے کچھ نہیں کیا،16 ماہ کی حکومت نے بھی کچھ نہیں کیا،16 ماہ میں تما م جماعتیں حکومت میں رہیں ،کچھ کرسکیں ؟۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں اصولوں کی سیاست ہوتی تھی،ماضی میں آپ کے پاس غلطی کی تھوڑی بہت گنجائش ہوتی تھی ،اب ختم ہوگئی۔فوج اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو مل کر راستہ نکالناہوگا۔
نیب کاخاتمہ ناگزیر، اگر آپ فیصلے نہیں کرسکتے تو حکومت بھی نہ بنائیں ،شاہدخاقان عباسی








