گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران جھوٹی سازش کاروناروکراداروں کوبدنام کررہاہے،عمران باز نہ آئے تو عدالتوں کے بعد جیلیں بھی کھلیں گی۔گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ عمران جھوٹےاورسازشی بیانیےسےعوام کوگمراہ کررہےہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نےکہاتھاخودکشی کرلوں گالیکن آئی ایم ایف کےپاس نہیں جاوَں گا،آپ نےخودکشی نہیں کی لیکن غریب لوگوں نےآپ کی وجہ سےخودکشیاں کیں۔حمزہ شہباز نے کہاکہ عمران خان قوم کودھوکہ دےرہےہیں، عمران نیازی ایک بزدل شخص ہے،کبھی سازش کاروناروتےہیں کبھی کہتےہیں جان کوخطرہ ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سابقہ دورمیں ن لیگ کےکارکنوں پرظلم ڈھائےگئے۔
عمران باز نہ آئے تو عدالتوں کے بعد جیلیں بھی کھلیں گی،حمزہ شہباز








