بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مریم نوازکو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(ممتازنیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ان پر اراکین پنجاب اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے،مریم نواز پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوئی ہیں، مریم نواز ایک انتہائی قابل، زیرک اور متحرک سیاسی رہنما ہیں، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت صوبہ پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، مریم نواز کا انتخاب صوبہ پنجاب کی عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔