اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں صدارتی محل پہنچے، جہاں انہوں نے نومنتخب اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واپسی پر گزشتہ رات متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج ابوظہبی میں مرحوم شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے تعزیت کی۔ تعزیتی اجلاس میں شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
— Prime Minister's Office (@PakPMO) May 15, 2022
شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم نے نو منتخب صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے امارات کی قیادت سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضل محمود بھی تھے۔
وزیراعظم نے پاکستانی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے اماراتی قیادت سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔









