بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کل نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہو گا، ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت نواز شریف کریں گے۔

اجلاس میں شہباز شریف کو وزیرِ اعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ 29 فروری کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائےگی۔