سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکام نے ریڈیو پاکستان سے بیان نشر ہونے پر حریت رہنما گلزاراحمد ڈار کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسرت عالم کی زیر قیادت حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین گلزار احمد ڈار کا 25فروری کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی گرفتاری سے متعلق بیان نشر ہوا تھا جس پر قابض حکام نے انہیں بٹہ مالو سے حراست میں لینے کے بعد ان پر کالا قانون ‘پبلک سیفٹی ایکٹ’لاگو کردیا۔پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے جانے والے کسی بھی شخص کو دو سال تک بغیر ٹرائل حراست میں رکھا جاسکتا ہے ۔دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے قابض حکام کے اس اقدام کی مذمت کی ہے ۔