سونے کی قیمت(Gold Rates) میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 720 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایف بی آر کی ٹیکس اپیلوں کیلئے آزاد جانچ کمیٹی قائم کرنے کی تجویز
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
حالیہ دنوں میں عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے رجحانات کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔








