اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم معاملات پر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ، سیاسی، معاشی صورتحال اور انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہو گی، حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اہم بھی متوقع ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہو گی ، وزیر اعظم حکومت کے مستقبل سے متعلق فیصلہ آج کرینگے ، اتحادی جماعتوں کے قائدین کے سامنے حکومتی مستقبل سے متعلق آپشنز رکھے جائیں گے ، تمام اتحادی جماعتوں کی منظوری کے بعد ہی کسی بھی معاملے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔









