اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو سابق وزیرِ اعظم کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم شہباز نےوزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو سابق وزیرِ اعظم کو ہر حوالے سے بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔شہباز شریف کی سابق وزیرِ اعظم کو فوری طور پر چیف سکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔ وزیرِ اعظم نےتمام صوبائی حکومتوں کو بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت








