وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی لیڈی پولیس اہلکار کا دوپٹہ ٹھیک کرنے کی وائرل ویڈیو پر اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے حال ہی وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے امن و امان سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جب پولیس افسران کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔
اس دورے کے دوران مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں لیڈی پولیس اہلکار کی جانب سے مریم نواز کو بریفنگ دی جارہی تھی۔
اس دوران لیڈی اہلکار کے سر سے دوپٹہ اترا جسے مریم نواز نے ٹھیک کرتے ہوئے ان کے سرپر رکھا۔
اسی وائرل ویڈیو پر اداکارہ میرا سیٹھی نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایک پولیس افسر کا دوپٹہ ٹھیک کرنے کا عمل ہمارے لیے یاد دہانی ہے کہ ہمارا جسم ہمارا اپنا ہے۔ ’









