پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) درمیان میں ہی چھوڑنے والے کراچی کنگز کے بلے باز کیرون پولارڈ بھارت میں بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شاندار شادی میں شرکت کے لیے ٹیم سے عارضی طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
بھارت کے شہر جام نگر میں ایشیا کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا ملکی اور عالمی میڈیا میں چرچہ ہے جہاں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات شریک ہیں۔
کراچی کنگز کے لیے کھیلنے والے کیرون پولارڈ چند روز کے لیے اس شادی میں شرکت کے لیے جام نگر پہنچ چکے ہیں۔
کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولارڈ 4 فروری کو راولپنڈی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
بھارت پہنچنے کے بعد انہوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، شادی کے موقع پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے پولارڈ نے مسرت کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔
View this post on Instagram
اس کےعلاوہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے ڈیرن براوو اور نکولس پورن کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔
پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین شخص کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر پولارڈ کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔
کئی بھارتی صارفین نے بھی پاکستانی لیگ پر ٹرولنگ کرتے ہوئے کہا کہ ’پولارڈ پی ایس ایل کے درمیان شادی میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے، پی ایس ایل کی کوئی عزت نہیں ہے۔‘
View this post on Instagram







