بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یہ پارلیمنٹ دھاندلی کی پیداوار ہے، مولانا فضل الرحمٰن

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا ہے کہ یہ پارلیمنٹ دھاندلی کی پیداوار ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حقیقت ہے کہ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے، یہ لوگ قوم کے دلوں پر حکومت نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ 2024 میں دھاندلی کا ریکارڈ توڑا گیا، 2024 میں انتخابی دھاندلی نے 2018 کا بھی ریکارڈ توڑدیا، یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ ہم نے ملک بھر میں انتخابی نتائج کو مسترد کیا تھا، ہم پورے ملک میں تحریک چلانے کے لیے لائحہ عمل بنائیں گے، ان حالات کو تسلیم نہیں کرسکتے ہیں، اس پرعوام کا رد عمل آئے گا۔

انہوں نے سوال کیا کہ وہ کون ہے جو ہمارے حق پر ڈاکا ڈال رہا ہے؟