ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
اسلام آباد سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شہباز شریف کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایرانی صدر نے اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کی امید کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف آج ملک کے 24ویں وزیرِاعظم اور 16ویں قائدِ ایوان منتخب ہوئے۔
قومی اسمبلی میں وزیراعظم کےلیے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف نے 201 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے۔
وزیرِ اعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔









