بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سنی اتحاد کونسل کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سنی اتحاد کونسل آج اجلاس بلانے سے متعلق ریکوزیشن جمع کرائے گی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کرائی جائے گی، ریکوزیشن سنی اتحاد کونسل کے پنجاب سمبلی میں چیف وہپ جمع کرائیں گے۔

سنی اتحاد کونسل کا کہنا ہے کہ اجلاس بلانے کا مقصد عوامی ایشوز پر حکومت کی توجہ دلانا ہے، اجلاس میں امن و امان اور مہنگائی کی صورتحال بھی زیر بحث لائی جائے گی۔