facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرداری ،مولانا ملاقات،عدم اعتماد کی تاریخ طے نہ ہوسکی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جار ی کردیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت ہوئی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ملاقات کے دوران بذریعہ فون تمام مشاورت میں شریک رہے۔اعلامیہ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مسلسل مشاورت جاری ہے، عدم اعتماد سے متعلق قانونی ماہرین کی رائے بھی آچکی ہے، عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار ہوچکا ہے، جس پر ملاقات میں مشاورت ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق عدم اعتماد کی حتمی تاریخ کا تعین جو آج ہونا تھا شہباز شریف کی علالت کے باعث اب ائندہ ایک دو روز میں ہوگا، موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں ملک جس معاشی عدم استحکام کا شکار ہوا ہے ہم اس عدم اعتماد کے زریعے اسکو بحال کریں گے۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی تاریخ فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا،چند باتوں پر اب بھی اختلاف رائے موجود ہے۔ اگلے دو سے تین روز میں اپوزیشن قیادت دوبارہ ملے گی، اگلی ملاقات زرداری ہاوس میں ہونے کا امکان ہے۔