بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملائیشیاکے وزیرِ اعظم کا شہبازشریف کو ٹیلیفون ،وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو ملائیشیاء کے وزیرَ اعظم انور ابراہیم نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کیلئے ٹیلیفون کیا۔
ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم نے قائد مسلم لیگ نواز محمد نواز شریف کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ملائیشیاء کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم عزت مآب انور ابراہیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔