بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ علی امین کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کابینہ کے نام فائنل کر دیے، حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان دیں گے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ علی امین اور عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات جاری ہے۔

بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے۔

ملاقات میں خیبر پختونخواہ کی سیاسی صورتحال سمیت صوبائی کابینہ کے ناموں پر مشاورت بھی متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین کی آمد کے موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزراء، مشیر اور معاون خصوص کی فہرست تیار کی ہے جس پر پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں منظوری لی جائی گی۔

فہرست میں پشاور ڈویژن سے مینا خان آفریدی،قاسم علی شاہ، فضل شکور خان،تیمور سلیم جھگڑا اور میاں خلیق الرحمان فائنل کئے گئے ہیں جبکہ ملاکنڈ ڈویژن سے شفیع آللہ،شکیل خان،ڈاکٹر امجد علی،فضل حکیم اور ریاض خان کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح ہزارہ سے تاج محمد ترند،ارشد ایوب اور مردان سےظاہر شاہ طورو فیصل ترکئی،عبدلکریم تورڈھیراور عاقب آللہ کے نام شامل ہیں، بنوں سے زاہد اللہ وزیر، کوہاٹ سے افتاب عالم ایڈوکیٹ اور چارسدہ سے عارف احمد زئی کا نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی کے نام بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھیں جائیں گے۔