بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جب عمران خان وزیراعظم تھے تو صحافیوں کے فون چھین لئے جاتے تھے ، حامدمیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے موبائل فون چوری ہونے کے شہبازگل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دو فون چوری کر لئے گئے؟ یہ تو قابل تشویش بھی ہے اور قابل مذمت بھی ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے کہا کہ جب خان صاحب وزیراعظم تھے تو ایف آئی اے والے بھی صحافیوں کو بغیر مقدمے کے گرفتار کر کے ان کے فون چھین لیتے تھے لیکن فون میں سے کچھ بھی نہیں ملتا تھا اب خان صاحب کے فون تو اڑا لئے لیکن کچھ نہ ملے گا۔