بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کی18رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

لاہور(ممتازنیوز )لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب کی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا۔

تقریب حلف بردای کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، چوہدری شافع، شیرعلی گورچانی، فیصل کھوکھر، سہیل شوکت شامل ہیں۔

کابینہ میں متعدد نئے چہروں کے ساتھ پرانے اور تجربہ کار وزرا بھی شامل ہیں۔

صوبائی وزرا میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، ڈاکٹر رمیش سنگھ اروڑا، بلال یاسین، سلمان رفیق، عمران نذیر، سید عاشق حسین، رانا سکندر حیات، کاظم پیرزادہ، ذیشان رفیق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صہیب بھرت، بلال اکبر خان اور خلیل طاہر سندھو نے بھی حلف اٹھایا۔

صوبائی کابینہ میں دو خواتین اور دو اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں۔

کس کے پاس کونسی وزارت ہوگی؟
مریم اورنگزیب کے پاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، جنگلات اور وائلڈ لائف کی وزارتیں ہوں گی، جبکہ محمد عاشق حسین کو محکمہ زراعت کا قلمدان سونپا جائے گا۔

کاظم پیزادہ کو اریگیشن کی وزارت ملے گی، رانا سکندر حیات کو اسکول ایجوکیشن کی وزارت دی جائے گی اور خواجہ عمران نذیر کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا قلمدان سونپا جائے گا۔

خواجہ سلمان رفیق محکمہ خصوصی صحت کا قلمدان سونپا جائے گا، ذیشان رفیق کو محکمہ بلدیات اور بلال اکبر ٹرانسپورٹ کی وزارت دی جائے گی۔

عطمیٰ زاہد بخاری وزیر اطلاعات و نشریات اور بلال یاسین کو خوراک کی وزارت دی جائے گی۔

رمیش سنگھ کو اقلیتی امور اور طاہر خلیل سندھو کو انسانی حقوق کا قلمدان سونپا جائے گا۔

فیصل ایوب سپورٹس اور شافع حسین کو انڈسٹریز اینڈ کامرس کی وزارت دی جائے گی۔

اسی طرح شیرعلی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کا قلمدان سونپا جائے گا۔