بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی سی بی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئےشین واٹسن کے نام پر آمادگی کا اظہارکردیا

 

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈرشین واٹسن پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے عہدیداران کی جانب سے مختلف غیر ملکی کوچز سے رابطہ کیا گیا ہے ،تاہم سابق آسٹریلوی آل راؤنڈرشین واٹسن پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

پی سی بی عہداران نے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئےشین واٹسن کے نام پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، تاہم شین واٹسن کے نام کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرینگے
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈرشین واٹسن نیوزی لینڈ سیریز سے ذمہ داریاں نبھاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیم ڈائریکٹرمحمد حفیظ کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے کوچ کی تلاش تھی۔