صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امپورٹڈ حکومت کونہیں مانتے، صرف الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں،سارے مجھے ہرانے کے لیے اکٹھے ہوگئے ہیں، انشااللہ ان سب کا اکٹھا جنازہ نکلے گا۔پیر کو پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ صوابی والوں آپ اسلام آباد کے قریب ہو، یہاں دلیر نوجوانوں سے اسلام آباد ملنا چاہتا ہوں، ملک کی حقیقی آزادی کے لیے آپ نے اسلام آباد آئیں گے، جواسلام آباد نہیں آئے گا وہ صوابی میں نکلے گا، غلامی اور امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت منظور نہیں کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جنگ میں 80 ہزارپاکستانیوں نے قربانیاں دیں، جنگ میں قبائلی علاقوں کے لوگوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ 80ہزارلوگ قربان کردیئے کیا امریکا نے شکریہ ادا کیا؟ ہمارے فوجیوں کی امریکا سے تین گنا زیادہ شہادتیں ہوئیں، یاد رکھوغلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، امپورٹڈ حکومت امریکی سازش کے تحت مسلط کی گئی، کسی صورت امریکا کے غلام، چوروں، ڈاکوؤں کو تسلیم نہیں کرنا۔عمران خان نے کہا کہ زرداری، شریفوں نے 10 سال حکومت کی، دس سال ڈیزل ان کے ساتھ فٹ ہوا تھا، تھری سٹوجز نے 10سال حکومت کی تو 400 ڈرون حملے ہوئے، چارہزارمیل دوربیٹھ کرقبائلی علاقوں میں ڈرون حملے کیے گئے۔ اس دوران بچے، بزرگ مرے، باجوڑ کے مدرسے میں 64 بچے شہید ہوئے، وزیرستان میں ڈرون حملوں میں 60 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے، وزیرستان میں جب لوگ بچانے آئے تو دوسرا ڈرون حملہ کر دیا گیا، شادیوں، جنازوں میں ڈرون حملے ہوئے، زرداری ،گیدڑنوازشریف نے ایک بارپھی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج نہیں کیا۔ کیا امریکا اپنے ملک میں دہشت گرد کومارنے کے لیے ڈرون حملہ کرے گا؟ کیا برطانیہ ہمیں متحدہ بانی جیسے دہشت گرد کومارنے کے لیے ڈرون کی اجازت دے گا؟سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان دوخاندانوں کواس لیے مسلط کیا گیا ان میں جرات نہیں ہے، دونوں خاندان پیسے کی پوجا کرتے ہیں، یہ کبھی پاکستانیوں کے حقوق کے لیے نہیں کھڑے ہوں گے، یہ کبھی اپنے آقاؤں کے سامنے زبان نہیں کھولیں گے اس لیے مسلط کیا گیا، ان کوپتا تھا عمران کبھی بیس نہیں دے گا۔ ان کوپتا ہے عمران خان کا جینا مرنا پاکستان ہے، اس لیے یہ سازش کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ 30 سال سے دو خاندان ملک میں حکمرانی کر رہے ہیں، شہباز شریف کہتا ہے ہم تو بھکاری اس لیے غلام ہیں، ان کا ایک وزیر کہتا ہے ہم تو امریکا کی غلامی کرنے پر مجبور ہیں، پاکستانیو!یہ دو بت کی پوجا کرتے ہیں، ایک پیسے اور دوسرا خوف کا بت ہے، ہمارے نبیﷺ نے پہلے لوگوں کو خوف سے نجات دلائی تھی، ہم نے علامہ اقبال کا شاہین بننا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایف آئی اے ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے نے بڑی محنت سے کیس بنائے تھے، اور 24 ارب کا کیس پکڑا، ایف آئی اے کا ایک افسر ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا، ایف آئی اے پر اب ایک قاتل کو بٹھا دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے ساتھ اب وہی ہو گا جو ایم کیو ایم نے آپریشن کرنے والے پولیس والوں کے ساتھ کیا، ایم کیو ایم کی کارروائیوں کے بعد آج تک سندھ پولیس اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکی اور صوبے میں رینجرز بلانا پڑی ہے۔
سارے مجھے ہرانے کیلئے اکٹھے ہوگئے، سب کا اکٹھا جنازہ نکلے گا،عمران خان








