راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی بحریہ نے اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی انڈین آبدوز کا سراغ لگاتے ہوئے روک دیا۔
جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے یکم مارچ کو انڈین کلواڑی کلاس ا?بدوز کا سراغ لگایا۔
’انڈیا نے بری نیت سے اپنی آبدوز پاکستان بھیجی، لیکن ہمیشہ کی طرح پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے اسے پاکستانی سمدری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
پریس ریلیز کے مطابق سکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان نیوی کی مشقوں کے بعد انڈیا کی طرف سے اس طرح کی کارروائی کی توقع کی جا رہی تھی کہ وہ جاسوسی کرے گا تاکہ معلومات حاصل کی جا سکیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ پانچ برس میں پاکستان نیوی نے ایسی چار آبدوزوں کا سراغ لگایا ہے جو نیوی کے پاکستانی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔