بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں اس وقت طلب سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے، خرم دستگیر 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت طلب سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے۔  قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نےکہا کہ ماضی کی حکومت نے بجلی کے معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی بڑا مسئلہ ہے، کوشش ہے بلوچستان کے دیہی اور شہری علاقوں میں بجلی کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔خرم دستگیر نے کہا  کہ ملک میں اس وقت طلب سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے، اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔