لاہور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ریسکیو 1122 کے اہلکار کو تاوان کے لیے اغواء کرلیا۔
ڈاکوؤں نے ریسکیو اہلکار سلیم ہاشمی کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا جبکہ اغواء کاروں نے زنجیروں میں جکڑے مغوی سلیم ہاشمی کی ویڈیو اہلخانہ کو بھجوادی۔
ویڈِیو میں سلیم ہاشمی رہائی کے لیے پیسوں کے بندوبست کی درخواست کرتا دکھائی دیا۔
بہاولپور پولیس نے سلیم ہاشمی کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ تفتیش جاری ہے۔
ریسکیوحکام نے مغوی اہلکارکی بازیابی کےلیے پنجاب پولیس کوخط لکھ دیا، خط کے متن میں کہا گیا کہ مغوی اہلکارکی رہائی کےلیے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔
ریسکیو اہلکار اپنے ساتھی کی رہائی کے لیے تاوان کی رقم کے لیے چندہ جمع کرنے لگے۔
یاد رہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے ریسکیو اہلکار سلیم ہاشمی کو 15 فروری کی شام اغواء کیا تھا۔









