بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں میمن مسجد کے قریب دھماکا، خاتون جاں بحق، 11افراد زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ایم جناح روڈ پر واقع میمن مسجد کے قریب دھماکہ ایک خاتون جاں بحق،بچے سمیت 11افراد زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امدادی کارکنوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق تاحال تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کے اردگرد موجود گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واضح رہے کہ بارہ کو بھی قبل صدر کے علاقے میں بھی سائیکل میں نصب آئی ای ڈی کی مدد سے دھماکہ گیا تھا، اس دھماکے میں ایک فرد جاں بحق اور درجن بھر سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے