بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے تو ہوئے ، اب  ڈیل سیاسی قوتوں کے ساتھ ہی سکتی ہے ،شیرافضل مروت

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشیرافضل مروت نے کہاہے کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے تو ہوئے ہیں،تاہم اب اگرہماری کوئی ڈیل ہوسکتی ہے تووہ سیاسی قوتوں کے ساتھ ہوسکتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاہے کہ ہم پرامید کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں نومئی کی رات کھڑے تھے،بانی پی ٹی آئی احتجاج کے ذریعے پیغام دیناچاہتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے ،اب اگرہماری کوئی سیاسی ڈیل ہوسکتی ہے تووہ سیاسی قوتوں کو ساتھ ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان ایک پریشر گروپ ہے، یہ قربتیں زیادہ عرصہ نہیں چلیں گی۔