بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

24 گھنٹوں میں کابینہ کے نام فائنل ہو کر سامنے آ جائیں گے، عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لگتاہے 24 گھنٹوں میں کابینہ کے نام فائنل ہو کر سامنے آ جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ایم کیو ایم آج ووٹ دے گی، ہمارے ان سے معاملات طے پا چکے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ علوی صاحب کی مدت الیکشن سے قبل مکمل ہو چکی، ان کو اصولی طور پر چاہیے تھا وہ پہلے چلے جاتے۔