اسلام آباد(ممتاز نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کے لیے سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب خان کا نام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن کا نام ملک عامر ڈوگر نے جمع کرایا۔اس موقع صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔
عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کی درخواست سپیکر کوجمع کرادی گئی








